ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں پھر لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) ٹویوٹا پاکستان نے ایک بار پھر اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 12لاکھ 57ہزار روپے تک کا حیران کن اضافہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑی ’یارس جی ایل آئی ایم/ٹی 1.3کی قیمت میں 2لاکھ 87ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت 28لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔

 

یارس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 2لاکھ 92ہزار روپے اضافے سے 31لاکھ 9ہزار، یارس اے ٹی آئی وی ایم۔ٹی1.3کی قیمت 3لاکھ 14ہزار روپے اضافے سے 30لاکھ 59ہزار روپے اور یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 3لاکھ 10ہزار روپے اضافے سے 32لاکھ 29ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم/ٹی 1.5کی قیمت 3لاکھ 19ہزار روپے اضافے سے 32لاکھ 89ہزار روپے، یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5کی قیمت 3لاکھ 24ہزار روپے اضافے سے 34لاکھ 99ہزار روپے، ہیلکس ای کی قیمت 6لاکھ 64ہزار روپے اضافے سے 70لاکھ 59ہزار روپے، ہیلکس ریوو جی مینوئل 2.8کی 7لاکھ روپے اضافے سے 76لاکھ 59ہزار روپے اور ہیلکس ریوو جی آٹومیٹک 2.8کی قیمت 7لاکھ روپے اضافے سے 80ہزار 29ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

کرولا گاڑیوں میں کرولا ایلٹس ایکس مینوئل 1.6کی قیمت 33لاکھ 80ہزار سے بڑھ کر 37لاکھ 49ہزار روپے، کرولا ایلٹس ایکس آٹومیٹک 1.6کی قیمت 35لاکھ 34ہزار روپے سے بڑھ کر 39لاکھ 29ہزار روپے، کرولا ایلٹس ایکس آٹومیٹک 1.6سپیشل ایڈیشن کی قیمت 38لاکھ 92ہزار روپے سے بڑھ کر 43لاکھ 9ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ٹویوٹا فارچونر کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ فارچونر لیجنڈر ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 1کروڑ 8لاکھ 42ہزار روپے سے بڑھ کر 1کروڑ 20لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close