پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

نیویارک(پی این آئی)امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور ایک ماہ کے دوران پیٹرول 60 سینٹ سے زائد مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فی گیلن پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر 63 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔پیٹرول مہنگا ہونےکی وجہ کورونا میں کمی کے بعد معاشی سرگرمیوں میں تیزی، روس اور یوکرین جنگ اور امریکا میں تیل کی لائن کے ایک بڑے معاہدے کی منسوخی بتائی جارہی ہے۔

 

امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر شکاگو میں امریکی تاجر نے 2 لاکھ ڈالر یعنی تین کروڑ روپے سے زائدکا پیٹرول مفت عوام کو دینےکا اعلان کردیا، اعلان کے تحت شہرکے 50 اسٹیشنز پرکوئی بھی شخص 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکتا تھا۔اعلان ہوتے ہی اسٹیشنز پر فری پیٹرول بھروانے والوں کا ہجوم امڈ آیا،گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی طلب اور قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close