ڈالرکی اونچی اڑان جاری، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ڈالرکی اونچی اڑان جاری، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تین چوتھائی کمی کے باوجود ڈالرکا تاریخی سفر جاری ہے۔انٹربینک ڈالر 68 پیسے مہنگا ہوا ہے، کاروباری بندش پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 181 روپے 25 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 70 پیسے مہنگا ہو کر 182 روپے 50 پیسےکا ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری میں ملکی تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے 40 فیصد کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہا، فروری میں ملکی درآمدات پانچ ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ جنوری میں ملکی درآمدات 6 ارب 31کروڑ ڈالر تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں