اسلام آباد (پی این آئی )سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق فروری میں پانی سے 18.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلےسے 31.70 فیصد اور فرنس آئل سے 6.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی
۔پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق مقامی گیس سے 11.36 فیصد اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی، اس کے علاوہ جوہری ایندھن سے بھی 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق فروری کے لیے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 99 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر سماعت 31 مارچ کو ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں