سونا کتنے سو روپے سستا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)سونا کتنے سو روپے سستا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔۔ ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کم ہوئی ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

 

10 گرام سونےکی قیمت 214 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 454 روپےہے۔انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 1921 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں