کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں میں 63 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر نئی بلند ترین سطح 180.07 روپے پر پہنچ کر بند ہو گیاہے۔
رواں مالی سال میں ڈالر 22 روپے 53 پیسے مہنگاہواہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 181 سے زائد پر مارکیٹ میں ٹریڈ کرتا رہاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں