ڈالر کا وار۔۔روپے کو بُری طرح پچھاڑ ڈالا، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جس کے بعد قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 179.50 روپے پر پہنچ گیاہے ۔

 

دوسری جانب گزشتہ روز وزارتِ خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر 30 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کرے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق 31 مارچ تک کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ قوم سے خطاب کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے کم اور بجٹ تک قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اعلان کیا تھا۔بعد ازاں وزارتِ خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جو یکم مارچ کی رات سے 15 مارچ 2022 نافذ العمل تھا۔ جس کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دس روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل ایک روپے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت پانچ روپے 66 پیسے فی لیٹر کم کی گئی تھی۔کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر149.86 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 154.15روپے فی لیٹرسے کم ہوکر 144.15 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 123 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 118 روپے 31 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 126 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 125 روپے 56 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں