عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں زبردست کمی، آج پاکستان میں کیا اعلان ہو گا؟

لندن (پی این آئی) بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی مہنگائی کی تیز لہر بنتی جا رہی ہے۔ روس کی جانب سے یوکرین کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد اب ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے، قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5 فی صد سے زائد گراوٹ کے بعد 97 اعشاریہ 13 ڈالرز پر آ گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 اعشاریہ 54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اس حوالے سے روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ہونے والے خام تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا گزشتہ دنوں میں پاکستان میں بھی اثر دیکھا گیا۔ پٹرولیم کی صنعت ذرائع کے مطابق یکم تا 14 مارچ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 23 روپے بڑھی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے عمل کے دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 34 روپے بڑھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سامنے آ رہا تھا،

تاہم سیاسی صورتِ حال کے سبب 16 مارچ سے قیمتوں میں رد و بدل نہ ہونے کا قوی امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close