یوریا کھاد کی بوری مہنگی ہو گئی، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

خانیوال(پی این آئی)یوریا کھاد کی بوری مہنگی ہو گئی، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟۔۔ یوریا کھاد کی فی بوری میں 80 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد قیمت 1850 روپے ہوگئی ۔تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں یوریا کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ پاکستان میں حکومت کھاد بنانے والے پلانٹس کو سستی گیس فراہم کرکے اسے کنڑول ریٹ پر سستے داموں فروخت کرنے کی کوشش میں ہے ۔

 

ملک میں پٹرول ، ڈیزل اورتیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد یوریا کھاد کی بوری 1768 سے بڑھ کر 1850 روہے ہوگئی ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں جس کے باعث ڈی اے پی کھاد کی بوری میں میں بھی اضافہ کا قوی امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں