سونے کی قیمتوں میں اضافہ تسلسل سے جاری، مزید کتنے سو روپے مہنگا ہو گیا؟ فی تولہ نئی قیمت جاری

اسلام آباد(پی این آئی)سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی جاری رہا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 131400 روپے رہی۔سونے کی فی دس گرام قیمت 600 روپے بڑھ کر 112654 روپے ہو گئی۔

گزشتہ تین روز کے دوران 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران قیمت بڑھنے کی سابقہ رفتار میں قدرے کمی آئی ہے تاہم چھ ڈالر فی اونس اضافے کے بعد نئی قیمت 2015 ڈالر ہو گئی ہے۔پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کئی روز سے جاری استحکام برقرار ہے۔بدھ نو مارچ کو 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 1480 اور فی دس گرام قیمت 1268.86 روپے رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں