مہنگائی میں کمی نہ ہو سکی، گھی کی قیمت میں پھر 20روپے فی کلو کا اضافہ

لاہور (پی این آئی)مہنگائی میں کمی نہ ہو سکی، گھی کی قیمت میں پھر 20روپے فی کلو کا اضافہ۔۔۔ پاکستان میں بناسپتی گھی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بناسپتی گھی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 470 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے گھی کی فی کلو گرام قیمت 450 روپے تک تھی۔ حالیہ اضافے کے بعد پانچ کلو گھی کا پیک 2250 سے بڑھ کر 2345 روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں