کراچی(پی این آئی)پاکستانی روپے کے بے قدری اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی جاری رہا۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 21 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ڈالر 177 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 179 روپے کا ہوگیا ہے۔
رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطع پر پہنچ گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ(جولائی تا فروری) میں پاکستان نے مجموعی طور پر 52 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی ہیں اس کے مقابلے میں رواں مالی سال 8 ماہ میں 20 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس لحاظ سے اس عرصے میں ملک کا تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر رہا ہے، ماہانہ بنیادوں پرجنوری 2022 کے مقابلے میں فروری 2022 میں برآمدات میں 7.42 فیصد کا اضافہ ہوا۔محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2022 کے مقابلے میں فروری 2022 میں درآمدات میں 2.28 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں