اسلام آباد (پی این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس قیمت میں 94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے37 پیسے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 6.32 فیصد اضافے کی ، 50روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت829 روپے48پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوکرنےکی منظوری بھی دی ہے۔اوگرا کے مطابق گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں