ہنڈا نے یکم مارچ سے موٹرسائیکل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا

جڑانوالہ(پی این آئی)موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا، ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمت 3ہزار اضافے کے بعد 94ہزار 900روپے سے بڑھا کر 97ہزار 900روپے کر دی گئی ہے۔نوجوانوں کا پسندیدہ 125cc کے دام 3400روپے بڑھ گئے ہیں جس کے بعد قیمت 1لاکھ 52ہزار500روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 55ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 125ccسپیشل ایڈیشن 3500 روپے مہنگا ہو گیا ہے، قیمت 1 لاکھ 82 ہزار روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 85 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔مزید برآں سی بی 150cc کی قیمت 9400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہو گئی اٹلس ہونڈا نے اپنے ڈیلرز کو نئی قیمتوں بارے آگاہ کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close