لاہور (پی این آئی )روس کے یوکرین پر حملہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں ہونے والا اضافے کو “بریک ” لگ گئی ۔برینٹ خام تیل 105 ڈالر فی بیرل فروخت ہونے کے بعد آج 101 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کل 100 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے کے بعد آج 94 ڈالر فی بیرل پر آ چکا ہے۔
گیس کی قیمت دورانِ ٹریڈنگ 4 ڈالر 63 سینٹس کی سطح پر مستحکم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں