سی این جی اسٹیشنز کو پھر بند کرنے کا فیصلہ، کتنے دن تک بند رہیں گے؟ اعلامیہ جاری

کراچی(پی این آئی)سی این جی اسٹیشنز کو پھر بند کرنے کا فیصلہ، کتنے دن تک بند رہیں گے؟ اعلامیہ جاری۔۔۔  سندھ میں سی این جی کی فراہمی ایک بار پھر بند کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق سندھ میں کل صبح 8 بجے سے 28 فروری کی صبح 8 بجے تک سی این جی بند رہےگی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی ملک میں گیس بحران کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی فراہمی کوبند رکھا گیا تھا اور چند روز قبل ہی سی این جی بحال کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close