گھی کی قیمت میں 80روپے فی کلو اضافے کا خدشہ، آٹا بھی مہنگا ہونے کا الٹی میٹم جاری

لاہور (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں گھی کی قیمت 80 روپے فی کلو تک بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس کے علاوہ فلور ملز مالکان نے بھی آٹا مہنگا کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گھی اور آٹا ملز کے مالکان کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے الٹی میٹم دے دیا گیا ہے۔

گھی ملز مالکان کی جانب سے فی کلو قیمت میں 80 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں جس کی وجہ سے اگر حکومت نے ڈیوٹی میں کمی نہ کی تو نہ صرف گھی مہنگا ہوجائے گا بلکہ اس کی قلت کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ گرائنڈنگ اور ٹرانسپورٹ کا خرچہ بڑھا ہے جس کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close