اسلام آباد(پی این آئی) آٹوانڈسٹری پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی شرح میں ہوشربا اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں جس سے ان کی فروخت کا گراف بہت نیچے آیا ہے۔ بہرحال رواں سال کے پہلے مہینے میں جو گاڑیاں پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہوئیں ان میں سوزوکی آلٹو پہلے نمبر پر رہی ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق جنوری کے مہینے میں سوزوکی آلٹو کے 3ہزار 864یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔
دوسرے نمبر پر ٹویوٹا کرولا کے 3ہزار 435یونٹ، تیسرے نمبر پر ہنڈا سٹی کے 2ہزار 928یونٹ، چوتھے نمبر پر ٹویوٹا یارس کے 2ہزار 93یونٹ اور پانچویں نمبر پر سوزوکی ویگن آر کے 1ہزار 537یونٹ فروخت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سوزوکی آلٹو جنوری 2022ءمیں مسلسل تیسرے مہینے بھی ملک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں