اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کریں گے تاہم ٹیکس چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے البتہ دکانداروں کو ہراساں نہیں کریں گے،منگل کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پچھلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا البتہ اس بار قیمتوں کے حوالے سے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 95ڈالرز فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں،
انہوں نے کہا کہ پٹرول بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے، اب سے کچھ دیر بعد وہ فیصلہ کریں گے جس کے بعد معلوم ہوگا پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہر بات تسلیم نہیں کرسکتے، ہم ٹیکس کے معاملے پر عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)سے بات چیت کریں گے تاہم ٹیکس چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے البتہ دکانداروں کو ہراساں نہیں کریں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں