تیل کی قیمتیں 8سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لاہور (پی این آئی ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کا امکان مضبوط ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 95 ڈالر 9 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے اور قیمت بڑھانے سے متعلق اعلان بھی آج ہی متوقع ہے ۔

یکم جنوری سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل 15 ڈالر فی بیرل مہنگا ہواہے ، اکتوبر 2014 کے بعد خام تیل کی یہ بلند ترین قیمت ہے ،ڈیڑھ ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close