ڈالر کی قیمت 200سے بھی بڑھنے کا خدشہ، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی) ایکس چینج کمپنیو پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد ڈالر کی قیمت 200روپے سے بھی تجاوز ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ قومی انگلش اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی طرف سے کروڑوں روپے کے نوٹسز بھی موصول ہو رہے ہیں۔ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ انہیں ایف بی آر کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں جس کو 2016ءمیں واپس لے لیا گیا تھا۔ ٹیکس نوٹسز کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیوں میں افراتفری مچ گئی ہے اور کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس لاگو ہونے سے قیمت میں جو اضافہ ہو گا وہ صارفین کو منتقل کر دیا جائے گا جس سے ڈالر کی قیمت 200سے روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close