دودھ 60 روپے مہنگا، 200 روپے لیٹر ہونے کا امکان، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارلحکومت کراچی میں دود ھ کی قیمت میں 60روپے اضافے کا امکان ، سرکاری ریٹ کے مطابق دودھ ایک سو بیس روپے کلو جبکہ دکاندار 140روپے فی کلو بیچ رہے ہیں ، شہر قائد کی عوام کیلئے بری خبر سامنے آگئی ، دودھ کی قیمت 200روپے تک جانے کا امکان پیدا ہو گیا ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کی رپورٹ کے مطابق دودھ پر سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر دودھ پر سیلز ٹیکس لگایا گیا تو دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close