اسلام آباد (پی این آئی) روس اور یوکرین کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جنگی کارروائی کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں اور ان اطلاعات کے باعث ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ان حالات کے باعث پاکستان میں بھی آئندہ 48 گھنٹے میں پیٹرول 13 اور ڈیزل 18روپے لیٹر بڑھنے کا خدشہ ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے روس کے یوکرین پر ممکنہ حملے کی خبروں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کے روسی منصوبے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ اس حوالے سے ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ ان اطلاعات کی تصدیق کریں لیکن امریکا کو یقین ہے کہ بڑا فوجی آپریشن کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں