لاکھوں روپے کی کمی۔۔۔ ہنڈا گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کی طرف سے کار ساز کمپنیوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ کوئی بھی کمپنی اپنی کاروں کی بکنگ فیس کے طور پر کار کی اصل قیمت کے20فیصد سے زیادہ وصول نہیں کر سکتی۔ حکومت کی طرف سے اس نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے اپنی کاروں کی بکنگ فیس پر نظرثانی کرتے ہوئے ان میں کمی کر دی ہے۔ کمپنی کے اس اقدام کے بعد سب سے زیادہ کمی ہنڈا سٹی کی بکنگ فیس میں ہوئی ہے۔

اس گاڑی کی بکنگ فیس 10سے 12لاکھ روپے تھی۔کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی نظرثانی شدہ بکنگ فیس کی فہرست کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2کی بکنگ فیس اب ساڑھے 5لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ اس گاڑی کی ریٹیل قیمت 27لاکھ 29ہزار روپے ہے۔ اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2کی ریٹیل قیمت 29لاکھ 49ہزار روپے اور بکنگ فیس 6لاکھ روپے، سٹی 1.5سی وی ٹی کی ریٹیل قیمت 31لاکھ 46ہزار روپے اور بکنگ فیس 6لاکھ روپے، سٹی ایسپائر 1.5ایم ٹی کی قیمت 32لاکھ 79ہزار روپے اور بکنگ فیس ساڑھے 6لاکھ روپے، سٹی ایسپائر1.5سی وی ٹی کی قیمت 34لاکھ 54ہزار روپے اور بکنگ فیس 7لاکھ روپے، بی آر وی 1.5سی وی ٹی ایس کی قیمت 36لاکھ 89ہزار روپے اور بکنگ فیس ساڑھے 7لاکھ روپے، سوک 1.5ایل ٹربو ایم سی وی ٹی کی قیمت 50لاکھ 99ہزار روپے اور بکنگ فیس 10لاکھ روپے، سوک اورئیل 1.5لیٹر ٹربو ایم سی وی ٹی کی قیمت 53لاکھ 99ہزار روپے اور بکنگ فیس 11لاکھ روپے اور سوک آر ایس 1.5لیٹر ٹربو ایل ایل ۔ سی وی ٹی کی قیمت 61لاکھ 49ہزار روپے اور بکنگ فیس 12لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close