پٹرول 13 روپے ، ڈیزل 18 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی)15 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کا اثر پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے اس طرح گزشتہ اعلان کا فرق صارفین کو منتقل ہوا تو پیٹرول 13 روپے لیٹر بڑھ سکتا ہے جب کہ ایسی صورت میں ڈیزل کی قیمت 18 روپے لیٹربڑھ سکتی ہے۔قیمتوں کا حتمی فیصلے وزیر اعظم عمران خان کرینگے ، ابھی تک اوگرا کی جانب سے کوئی سمری نہیں بھجوائی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close