کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر کتنی ہو گئی؟ روپے کو پھر پچھاڑ ڈالا

کراچی (پی این آئی) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تو ڈالر 174.50 روپے پر تھا جس میں کاروبار کے اختتام پر 39 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 174.89 روپے پر پہنچنے کے بعد بند ہو گیا ہے ۔

 

جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان کے چھٹے اقتصادی جائزے اور ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق ایم ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پرسنل انکم ٹیکس ترمیمی بل کے ذریعے ٹیکس کریڈٹ اور الاؤنسز میں کمی کی جائےڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں 529 ارب، سیلز ٹیکس کی مد میں 518 ارب روپے اضافی وصولی کا پلان ہے، اسی طرح 50 ارب کی ایکسائز، 58 ارب کی اضافی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جاری کردہ کنٹری رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات میں ریونیو میں اضافہ، جاری اخراجات میں کمی، سخت مانیٹری پالیسی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، توانائی شعبے میں اصلاحات، سرکاری اداروں میں بہتری شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close