روپے نے ڈالر کو بُری پچھاڑ ڈالا، قدر میں بڑی کمی ۔۔سونا بھی سستا ہو گیا

کراچی (پی این آئی )پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 4 پیسے کم ہوگئی۔ انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 174.48 روپے ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 177 روپے ہے۔ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت 100 روپے فی تولہ کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر 106481 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1811 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close