پیرا سٹامول کی قیمت میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) ڈرگ رگولیٹری اتھارٹی نے بخار میں استعمال ہونے والی دوا پیرا سٹامول کی قیمت میں اضافہ کی منظوری دے دی جس کے مطابق ایک گولی کی قیمت 2 روپے 67 پیسے ہو جائے گی ۔دوا ساز کمپنیوں نے پیراسٹامول کی قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافے کا مطالبہ کیاتھا،کورونا میں مطلب بڑھنے پر پیراسیٹامول کی دستیابی کم ہونے لگی ۔ ڈریپ کے مطابق شہریوں سے اضافی پیراسیٹامول ذخیرہ کرنے سے گریز کرنے کی درخواست ہے ،میڈیکل اسٹورز اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو اس حالت میں دوائیں زخیرہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close