منی بجٹ کے بعد کس موبائل فون پر کتنا ٹیکس لگا؟ مکمل تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کے ٹیکس بجٹ پر حال ہی میں نظرثانی کی گئی ہے اور انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز سمیت کئی طرح کے ٹیکسز میں اضافہ کر دیا گیا گیا ہے۔ اس سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مختلف قیمتوں کے موبائل فونز پر ٹیکسز میں مختلف شرح سے اضافہ کیا گیا ہے۔

201ڈالر سے 350ڈالر قیمت کے موبائل فونز پر ’فکسڈ ٹیکس‘ کو 1ہزار 750روپے سے بڑھا کرحیران کن طور پر 14ہزار 661روپے تک کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 351ڈالر سے 500ڈالر تک کی قیمت کے موبائل فونز پر فکسڈ ٹیکس اب 23ہزار 420روپے اور 500ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فونز پر 37ہزار روپے لاگو ہو گا۔ پاسپورٹ آئی ڈی پر جو فون درآمد کیے جائیں گے ان پر ٹیکسز کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

$1to $30 = Rs. 430
$31to $100 = Rs. 3,200
$101to $200 = Rs. 9,580
$201to $350 = Rs. 12,200 + 17% Sales Tax
$351to $500 = Rs. 17,800 + 17% Sales Tax
$501and above = Rs. 36,870 + 17% Sales Tax

اسی طرح جو سمارٹ فونز قومی شناختی کارڈز پر درآمد کیے جائیں گے، ان پر ٹیکس کی شرح اس سے بھی زیادہ کر دی گئی ہے، جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:۔
$1to $30 = Rs. 550
$31to $100 = Rs. 4,323
$101to $200 = Rs. 11,561
$201to $350 = Rs. 14,661 + 17% Sales Tax
$351to $500 = Rs. 23,420 + 17% Sales Tax
$501and above = Rs. 37,007 + 17% Sales Tax

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close