عالمی شہرت یافتہ کار ساز کمپنی مرسیڈیز کا برانڈ نام تبدیل کر دیا گیا، نیا نام کیا ہے؟

فرینکفرٹ (پی این آئی) عالمی سطح پر مشہور و معروف کار ساز برانڈ مرسیڈیز کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ برانڈ کے نام کی تبدیلی کے ساتھ کار ساز ادارے کو ایک نئی شناخت دینے کے فیصلے کا اعلان کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ اولا کیلینیئس نے کیا ہے۔ اس سے پہلے مرسیڈیز کار بنانے والی کمپنی کا نام ڈائملر اے جی تھا جو تبدیل کر کے اب نیا نام مرسیڈیز بینز گروپ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کار ساز ادارے کے نام کی تبدیلی کا عمل ہفتہ 29 جنوری کو مکمل کرلیا گیا تھا جبکہ عالمی سطح پر یہ تبدیلی آج منگل کے روز مکمل ہو جائے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مرسیڈیز گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی نے اپنا نام بدلنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 29 جنوری کا انتخاب اس لیے کیا کہ 136 برس قبل 1886ء میں اِسی روز اِس ادارے کے بانی کارل بینز کو ان کی تیار کردہ اولین گاڑی کے پیٹنٹ رائٹس ملے تھے اس لیے عالمی سطح پر کار سازی کے حوالے سے مشہور ترین برانڈ کے نام کی تبدیلی بھی 29 جنوری کو ہی عمل میں لائی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close