عوام مزید پریشان۔۔حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی سے تنگ عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، حکومت نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 12 پیسے مہنگا کردیا- تفصیلات کے مطابق حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 12 پیسے مہنگا کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 10روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 206 روپے 77 پیسے ہوگی۔ایل پی جی کےگھریلوسلنڈرکی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم فروری سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلوسلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلوسلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ جنوری کیلئے ایل پی جی کےاس گھریلوسلنڈرکی قیمت 2320روپے81 پیسے تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی تھی، وزیراعظم نے پٹرول11 روپے اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کرے گی۔

معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو ڈیفر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔ پٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتوں میں اسوقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close