صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ؟ فی یونٹ بجلی 3 روپے 12 پیسے مہنگی کرنے کی تجویز پر فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 3 روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری دیئے جانے کا خدشہ ہے۔ اس منظوری کے نتیجے میں بجلی صارفین کو 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔نیپرا سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرآج و سماعت کرے گی۔نیپرا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی،

22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی،ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے پیدا ہوئی ، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ رہی ، ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔نیپرا حکام ان اعدادوشمار کی روشنی میں سنٹرل پاور پرچیز نگ ایجنسی کی درخواست کا جائزہ لے گا اور اس پر سماعت کے بعد فیصلہ صادر کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close