فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2021 کے حتمی مالی نتائج کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے 31 جنوری 2022 کو ہونے والے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 دسمبر 2021 کو اختمام پذیر ہوئے سال کے لئےحتمی مالی نتائج کا اعلان کیا –
کمپنی کا خالص منافع 21.89 ارب روپے رہا جبکہ فی شیئر کمائی 17.21 روپے رہی۔ جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

ایف ایف سی نے سال 2021 کے لئے 14.50 روپے فی شیئر مجموعی تقسیم کے ساتھ 4.65 روپے فی شیئر کے حتمی منافع کا بھی اعلان کیا –
سال کے دوران ایف ایف سی نے 2507 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی جبکہ مجموعی سیلز آمدن 108.65 ارب روپے رہی – سرمایہ کاری پر زیادہ منافع اور متعلقہ کمپنیوں کی طرف سے ڈیویڈینڈ کی تقسیم میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کی دیگر آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close