انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ملک بھر میں پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹر بینک میں سستا ہو گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں 176 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 176 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں