نیویارک (پی این آئی) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزعالمی منڈی میں تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی، جو سات سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔اکتوبر 2014 کے بعد پہلی بار برینٹ کروڈ فیوچر 1.87 فیصد بڑھ کر 91.05 ڈالر فی بیرل ہو گیا، جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 1.69 فیصد بڑھ کر 88.10 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
روس جو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے یوکرین کے معاملے پر مغرب کے ساتھ الجھا ہوا ہے۔ جس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ یورپ کو توانائی کی سپلائی میں خلل پڑ سکتا ہے، حالانکہ خدشات کا مرکز خام تیل کی بجائے گیس کی سپلائی پر ہے۔پرائس فیوچرز گروپ کے سینیئر تجزیہ کار ویل فلن نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان حالات میں کشیدگی کی خبروں کے باعث مارکیٹ بھی اتار چڑھا کا شکار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں