یکم فروری سے موٹرسائیکلوں میں قیمتوں میں اضافہ، ہنڈا نے نئی قیمتیں جاری کر دیں

لاہور(پی این آئی) اٹلس ہنڈا نے اپنی تمام ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں یکم فروری سے اضافے کا اعلان کر دیا ،ترمیمی فنانس بل میں عائد کئے گئے ٹیکسز کی وجہ سے قیمتوںمیں15288روپے سے 44320روپے تک اضافہ ہو جائے گا۔

ہنڈا سی ڈی 70کی قیمت 15288روپے اضافے سی97900روپے،سی ڈی 70ڈریم16247روپے اضافے سی104500روپے،پرائیڈ ر 20461روپے اضافے سی133500روپے،سی جی 125ماڈل24358روپے اضافے سی156900روپے،سی جی 125ایس 29444روپے اضافے سی188000روپے،سی بی 125ایف ماڈل 34247روپے اضافے سی223500روپے ، سی بی 150ایف ریڈ اور بلیک43739روپے اضافے سی281500جبکہ سلور کی قیمت 44320روپے اضافے سی285500روپے ہو گی ۔ قیمتوں کا طلاق یکم فروری 2022ء سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close