ہنڈائی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

لاہور( پی این آئی)ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ)لمیٹڈ نے سوناٹا، ایلانٹرا اور ٹکسن ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کم از کم 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہنڈائی کے ڈیلرز کے مطابق نئی قیمتیں 24 جنوری سے نافذ ہوچکی ہیں اور یہ قیمتیں 24 جنوری کو اور اس کے بعد کی گئی تمام جزوی اور مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔کمپنی نے حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کو قیمتوں میں اضافے کا جواز بتاتا ہے

۔ہنڈائی سوناٹا 2.0 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قیمت 68 لاکھ 50 ہزار روپے ہوچکی ہے۔سوناٹا ایل 2.5 کی قیمت میں 50 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب یہ 77 لاکھ 40 ہزار روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔ٹکس جی ایل ایس اسپورٹس 3 لاکھ 70 ہزار روپے کے اضافے سے 55 لاکھ 40 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ٹکس الٹیمیٹ کی قیمت میں 3 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 59 لاکھ 90 ہزار روپے ہوچکی ہے۔ہنڈائی ایلانٹرا 2.0 ایل کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اب اس کی قیمت 43 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں