عوام کیلئے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی )عوام کیلئے بری خبر، آئندہ ماہ کے آغاز پر ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے کا اضافہ متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کے مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close