کراچی (پی این آئی)سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری، آج پھرفی تولہ کتنا مہنگا ہو گیا؟…ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے، آج فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 150 روپے تولہ ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 11 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 845 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں