چلغوزوں پر عائد 45 فیصد ڈیوٹی ختم، کتنے سستے ہوگئے؟

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے خشک میوے جات پر عائد ڈیوٹی ختم کردی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کی جانب سے چلغوزوں پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ چلغوزے پر عائد ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اس کی فی کلو قیمت 5ہزار پانچ سو رپے ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پمز ہسپتال کیلئے وزارت صحت کو ڈھائی ارب روپے دینے سے انکار کردیا۔وزارت صحت نے پمز ہسپتال میں

آلات کی خریداری کے لیے فنڈز مانگے تھے، ای سی سی کے بعد کابینہ نے بھی پمز ہسپتال کیلئے مطلوبہ فنڈز دینے سے انکار کیا تھا۔معاون خصوصی صحت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ای سی سی نے پمز ہسپتال کیلئے فنڈز منظور نہیں کئے، جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی گنجائش نہ ہونے کے باعث اخراجات میں کٹوتی کی ہے۔وزیر اعظم کی مداخلت پر ایک ارب 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، وزیر اعظم نے باقی ماندہ فنڈز آئندہ مالی سال جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close