بڑی خوشخبری، چلغوزے سستے ہو گئے، قیمت میں کتنی کمی ہو گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) گذشتہ چند ماہ میں بڑہتی ہوئی مہنگائی نے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کیا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر چلغوزے سستے ہو گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے گذشتہ روز کے اجلاس میں چلغوزوں پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کردی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق 2 روز میں چلغوزے کی قیمت میں 500 روپے فی کلو کمی سامنے آئی ہے۔

مارکیٹ کے حساب سےقیمت میں کمی کے بعد چلغوزے 5500 روپے فی کلو ہوگئے ہیں جبکہ فی من چلغوزے کی قیمت 20 ہزار روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں