منی بجٹ کے اثرات، سوزوکی اور ٹویوٹا کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) منی بجٹ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے جانے پر ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد اب ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے بھی اپنی گاڑیوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہنڈا کمپنی کی طرف سے صرف ایک ہنڈا سٹی 1.2کے سوا باقی تمام گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے سٹی 1.5ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 77ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت 31لاکھ 46ہزار روپے ہو گئی ہے۔

1.5ایل ایسپائر ایم ٹی کی قیمت 80ہزار روپے اضافے سے 32لاکھ 79ہزار روپے اور 1.5 ایل ایسپائر سی وی ٹی کی قیمت 85ہزار روپے اضافے کے ساتھ 34لاکھ 54ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح سوک 1.8آئی وی ٹی ای سی کی قیمت 1لاکھ روپے اضافے سے 40لاکھ 79ہزار روپے، سوک 1.8آئی وی ٹی ای سی اورئیل کی قیمت 1لاکھ 7ہزار روپے اضافے سے 43لاکھ 66ہزار روپے، سوک 1.5آر ایس ٹربو کی قیمت 1لاکھ 26ہزار روپے اضافے سے 51لاکھ 75ہزار روپے اور بی آر۔ وی 1.5آئی وی ٹی ای سی ایس کی قیمت 90ہزار روپے اضافے سے 36لاکھ 89ہزار روپے ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہنڈا سٹی 1.2کی قیمت میں اضافہ نہ کیے جانے کا سبب یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے منی بجٹ میں 1001سے 1300سی سی انجن کی حامل گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ہنڈا سٹی 1.2میں چونکہ 1250سی سی انجن ہے لہٰذا کمپنی کی طرف سے اس گاڑی کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close