عوام کیلئے خوشخبری ، بجلی سستی کرنے کی درخواست کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کی درخواست کردی،سماعت دو فروری کو ہوگی ۔کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی فی یونٹ ایک روپے 79پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر 2 فروری کو سماعت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close