نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی۔۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی۔ نوٹیفکیشن کےمطابق کے الیکٹرک اور ماہانہ 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close