منی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہو گئے، ٹویوٹا کی کونسی گاڑی کتنی مہنگی ہونیوالی ہے؟ مکمل تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی) حکومت کی طرف سے منی بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس بڑھائے جانے کے بعد پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور باقی کمپنیوں کی طرف سے بھی نئی قیمتوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی کاروں میں بھی 2.4فیصد سے 4.8فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3کی قیمت میں 62ہزار171روپے اضافہ ہو گا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 26لاکھ 11ہزار171روپے تک پہنچ جائے گی۔ اسی طرح یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3کی قیمت 65ہزار 341روپے اضافے سے 27لاکھ 44ہزار 341روپے، یارس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 67ہزار 49روپے اضافے سے 28لاکھ 16ہزار 49روپے، یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 69ہزار 488روپے اضافے سے 29لاکھ 18ہزار 488روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5کی قیمت 70ہزار 707روپے اضافے 29لاکھ 69ہزار 707روپے، یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5کی قیمت 75ہزار 585روپے اضافے سے 31لاکھ 74ہزار 585روپے، کرولا ایکس مینوئل 1.6کی قیمت 80ہزار 463روپے اضافے سے 33لاکھ 79ہزار 463روپے، کرولا آٹومیٹک 1.6کی قیمت 80ہزار 463روپے اضافے سے 35لاکھ 33ہزار 122روپے، کرولا ایکس سی وی ٹی آئی 1.8کی قیمت 92ہزار171روپے اضافے سے 38لاکھ 71ہزار 171روپے، کرولا ایکس آٹو 1.6ایس ای کی قیمت 92ہزار 171روپے اضافے سے 38لاکھ 71ہزار 171روپے، کرولا گرانڈی ایکس سی وی ٹی آئی 1.8(Biege)کی قیمت 99ہزار 488روپے اضافے سے 41لاکھ 78ہزار 488روپے ہو جائے گی۔

کرولا گرانڈی ایکس سی وی ٹی آئی 1.8بلیک کی قیمت 99ہزار 976روپے اضافے سے 41لاکھ 98ہزار 976روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح ہیلکس ریوو جی اے ٹی کی قیمت میں 1لاکھ 66ہزار 23روپے، ہیلکس ریوو جی ایم ٹی کی قیمت میں 1لاکھ 57ہزار 884روپے، ہیلکس ریوو وی اے ٹی کی قیمت میں 1لاکھ 82ہزار 535روپے، فارچونر 2.7جی کی قیمت میں 3لاکھ 89ہزار 476روپے، فارچونر 2.7وی کی قیمت میں 4لاکھ 51ہزار 857روپے، فارچونر 2.8سگما4کی قیمت میں 4لاکھ 72ہزار 333روپے اور فارچونر لیجنڈر کی قیمت میں 4لاکھ92ہزار 810روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close