ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا، امریکی کرنسی کی قیمت کتنے روپے تک کم ہو گئی؟

لاہور (پی این آئی) ڈالر کو طویل عرصے بعد تسلسل کے ساتھ ریورس گیئر لگ گیا، کئی ہفتوں بعد پہلی مرتبہ امریکی کرنسی کی قیمت 176 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 176.10روپے سے کم ہوکر175.85روپے اور قیمت فروخت176.20روپے سے کم ہو کر176روپے پر آگئی۔

تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید177روپے اور قیمت فروخت177.50روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر199روپے اور قیمت فروخت202روپے سے کم ہو کر201روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید 239روپے سے کم ہو کر238.50روپے جبکہ قیمت فروخت242سے کم ہو کر241روپے پر آ گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close