اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی شوگر ملیں اختتام مارچ تک چینی بنائیں گی اس کی وجہ پورے ملک میں گنے کی بمپر فصل ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق اختتام ہفتہ پنجاب کی شوگر ملوں نے 19لاکھ ٹن کے لگ بھگ‘ سندھ کی شوگر ملوں نے ساڑھے 7لاکھ ٹن کے لگ بھگ اور صوبہ خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں نے ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد چینی بنائی ہے اور اب اڑھائی مہینہ مزید ملک بھر کی شوگر ملیں چینی پوری استعداد سے بنائیں گی کیونکہ ان شوگر ملوں کے یارڈ گنے سے پوری طرح بھر گئے ہیں اور اب صورتحال یہ ہے کہ شوگر ملوں کے باہر کئی کئی کلومیٹر تک کاشتکار اپنا گنا ٹرکوں‘ ٹرالروں‘ ٹرالیوں میں لیکر گیٹ تک پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں