حکومت نے پٹرول، ڈیزل پر سیلز ٹیکس کم کردیا

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے 16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کم کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس(جی ایس ٹی)کم کرکے صفر اعشاریہ 79 فیصد کردیا ہے۔پٹرول پر پہلے 2 اعشاریہ 5 فیصد جی ایس ٹی عائد تھا، یوں حکومت نے ٹیکس میں فی لٹر پر 1 اعشاریہ 16 روپے کمی کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل پٹرول پر فی لٹر 3 روپے 53 پیسے جی ایس ٹی تھا۔حکومت نے ڈیزل پر جی ایس ٹی کم کر کے 3 اعشاریہ 17 فیصد کیا جو پہلے 5 اعشاریہ 44 فیصد تھا۔ذرائع کے مطابق پہلے ڈیزل پر 7 روپے 31 پیسے فی لٹر جی ایس ٹی تھا۔حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی بالترتیب 17 روپے 62 پیسے اور 17 روپے 13 پیسے برقرار رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close