سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ، ہفتے میں کتنے دن اور کتنے گھنٹوں کیلئے کھولے جائیں گے؟ شیڈول آگیا

پشاور(پی این آئی)سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ، ہفتے میں کتنے دن اور کتنے گھنٹوں کیلئے کھولے جائیں گے؟ شیڈول آگیا۔۔ پشاور ہائیکورٹ نے سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں تین دن کھولنے کا حکم دیدیا۔پشاور ہائیکورٹ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں تین دن صبح 9 سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ، پیر اور بدھ کو اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔گیس بحران کے باعث ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کرکے سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں