پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی )ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کی سمری کل حکومت کو ارسال کرے گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل چھ روپے، مٹی کا تیل 5 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کی سفارش پر وزیراعظم تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close